Categories
Uncategorized

میں نے بھی کرکٹ کے میدان میں مایوسی کا سامنا کیا، وزیراعظم عمران خان کا بابر اعظم اور ٹیم کے نام اہم پیغام

وزیراعظم عمران خان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم اور ٹیم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ میں نے بھی کرکٹ کے میدان میں اسی طرح کی مایوسی کا سامنا کیا، اسی لیے آپ کے جذبات سے واقف ہوں۔وزیراعظم عمران خان نے ایونٹ میں اہم ترین میچ میں فتح پر آسٹریلوی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔کپتان بابر اعظم اور قومی ٹیم کے نام اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت آپ کے کیا جذبات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں

نے بھی کرکٹ کے میدان میں اسی طرح کی مایوسی کا سامنا کیا، اسی لیے آپ کے جذبات سے واقف ہوں۔عمران خان نے کہا کہ آپ نے ٹی20 ورلڈکپ میں جس اعلیٰ معیار کی کرکٹ کھیلی ہے اس پر فخر کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں آپ نے اپنی کامیابیوں پر عاجزی کا مظاہرہ کیا جو قابل فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے