Categories
Uncategorized

بابر اعظم اور ویرات کوہلی میں سب سے بڑا فرق کیاہے؟ پاکستان کےبیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹینٹ اور سابق آسٹریلوی بلےباز میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر کے پاس بہت ہنر ہے اور اس کا مزاج بہت اچھا ہے، تفصیلات کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم اوربھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کےدرمیان موازنہ کرتے ہوۓ

میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم رنز بنانے کے تسلسل کے لحاظ سے ویرات کوہلی سے بہتر ہیں۔ بابر اعظم ہر میچ میں پرفارم کرتے ہیں۔ میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ

بابر اعظم نے اپنی موجودگی سے جس طرح پاکستانی ٹیم کو سنبھالا ہوۓ ہے وہ نہایت قابل تعریف ہے۔ بابر اعظم نے جب سے پاکستانی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اپنے ہاتھوں میں لیے ہیں، پاکستان بلندی کی طرف گامزن ہے۔

میرے لیے بابر کوہلی کے مقابلے میں زیادہ پرسکون اور مستقل مزاج ہیں۔ کوہلی تھوڑا جارحانہ ہے کبکہ بابر ان سے مختلف ہے اور اس وقت دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے