پی ایس ایل ، نسیم شاہ کو غیرملکی لیگ کا ہیلمنٹ پہننا مہنگا پڑگیا، سزا مل گئی

345

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں غیر ملکی لیگ کا ہیلمٹ پہن آئے۔ غفلت برتنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق فاسٹ بولر پر غلط ہیلمٹ پہننے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی ہے۔ نسیم شاہ شاداب خان کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر اداکارہ اروشی روٹیلا نے کمنٹ کرتے ہوئے کرکٹر کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

خیال رہے کہ 15 فروری کو نسیم شاہ اپنی 20 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ ایک اور خبر کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی نے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹرول کردیا ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات تہلکہ خیز میچ کے بعد پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 2رنز سے شکست دی ،اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان کپتان بابر اعظم نے 45 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔

اس میچ سے قبل محمد عامر نے ایک بیان دیا تھا جو سوشل میڈ یا پر بہت وائرل ہوا تھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میرے لیے بابر کو بولنگ کرانا بھی ویسا ہی ہے جیسے میں کسی ٹیل اینڈر کو بولنگ کروا رہا ہوں، میرا کام ٹیم کو وکٹس لے کر دینا ہے’۔میچ کے بعد پشاور زلمی نے سکور کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں بابر کو ٹیل اینڈر میں شامل کرکے محمد عامر کو بغیر نام لیے ٹرول کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here