یہ دو نوجوان کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ کا حصہ ہونگے، نجم سیٹھی

2678

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ انہوں نے دو نوجوانوں کی نشاندہی کی ہے جو مستقبل میں پاکستان ٹیم کا لازمی حصہ ہونگے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے شارجہ میں افغانستان سے پاکستان کی حالیہ سیریز میں شکست کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ہمیں افغانستان کے خلاف شکست سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔جیسا کہ آپ نائب کپتان سے سن چکے ہیں کہ یہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنسسز جانچنے کیلئے کھیلی گئی تھی ۔ ہم نے اپنے ٹاپ کے کھلاڑیوں کو آرام دیا اور اپنی بی ٹیم بھیجی ۔ اور آپ دیکھیں گے کہ جن نوجوان کو چانس ملا ہے وہ مستقبل میں قومی ٹیم کا لازمی حصہ بن جائے گے ۔ ہمارے پاس افغانستان سیریز میں موقع تھا

تبھی ہم نے نوجوان قیادت کو گہرے سمندر میں پھینک دیا اور دیکھا کہ یہ کیسے تیریں گے ۔ جس قسم کی مشکل پیچ تھیں ۔ یہ ان کیلئے بڑا امتحان تھا ۔ کچھ کھلاڑی کامیاب رہے اور کچھ اپنی پرفارمنس نہ دکھا سکے ۔ کم از کم اب ہمارے پاس دو ایسے نوجوان ہیں جنھوں نے بہت ہی عمدہ پرفارمنس دکھائی ہے ۔ اور قومی اسکواڈ کا حصہ بننے کیلئے مکمل تیار بھی نظر آتے ہیں ۔ یہ بلاشبہ بہترین تجربہ تھا ۔ احسان اللہ نے اپنی بھرپور فارم کو جاری رکھا اور افغانستان کے خلاف اپنی باؤلنگ سے متاثر کیا، کیونکہ وہ سیریز میں چھ وکٹیں لے کر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔

دوسری جانب صائم ایوب نے سیریز کے آغاز میں دو اننگز میں کوئی خاطر خواہ اسکور نہیں بنایا، لیکن انہوں نے آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 49 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس سے پاکستان کے لیے افغانستان کے لیے ایک زبردست ہدف مقرر کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم تیار کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here