یہ کیسی سلیکشن کمیٹی ہے جس نے کپتان سے پوچھا تک نہیں, بابراعظم کمیٹی پر برس پڑے

62

یہ کیسی سلیکشن کمیٹی ہے جس نے کپتان سے پوچھا تک نہیں, بابراعظم کمیٹی پر برس پڑے

پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہنگامی تبدیلیوں کے اثرات ٹیم پر بھی مرتب ہونے لگے ہیں.  پی سی بی کی عبوری کمیٹی نے نجم سیٹھی یو پی سی بی کا چیئرمین اور شاہد خسن آفریدی کو قومی ٹیمکا عبوری چیف سلیکٹر منتخب کیا تھا. جس کے بعد شاہد آفریدی نے فوری طور پر چارج لیتے ہوئے نیوزی لینڈ کی خلاف  سب سے پہلے ٹیسٹ سکواڈ تبدیل کیا اور پھر.  نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان کیا.

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم  کا کہنا ہے کہ انھیں اعتماد میں نہیں لیا گیا بلکہ خود سے ہی اعلان کر دیا گیاجوکہ غلط ہے.  ان کا کہنا تھا کے ٹیم کپتان نے گراؤنڈ میں چلانی ہوتی ہے اس لیے کپتان سے ایک بار پوچھا تو جاتا ہے تاکہ وہ اپنے پلین اور کمبینیشن بتا سکیں.

ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم آج کل بہت غصے میں ہیں انہوں نے ہیڈ کوچ سے شکوہ کیا کہ عبوری سلیکشن کمیٹی نے مجھ سے مشورہ کئے بغیر ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کیا، جبکہ بابر اعظم کو کھلاڑیوں نے بتایا کہ ون ڈے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا ہے وہ لاعلم تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here