اگر یہ پاکستانی باؤلر سارا دن بھی باؤلنگ کرتا رہے تو نہیں تھکے گا جیمز اینڈرسن کا چونکا دینے والا بیان۔۔

781

اگر یہ پاکستانی باؤلر سارا دن بھی باؤلنگ کرتا رہے تو نہیں تھکے گا جیمز اینڈرسن کا چونکا دینے والا بیان۔۔
یہ پاکستانی باؤلر سارا دن بھی باؤلنگ کرتا رہے تو نہیں تھکے گا ، جیمز اینڈرسن کا چونکا دینے والا بیان۔۔جیمز اینڈرسن بلا شبہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ، ان کا شمار ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے کامیاب ترین باؤلرز میں کیا جاتا ہے۔ جیمز اینڈرسن اس وقت اپنے ملک انگلینڈ میں کاونٹی کرکٹ لیگ کھیل رہے ہیں ، اور اس کاؤنٹی کرکٹ لیگ میں کافی سے پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں ، جیمز اینڈرسن نے پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ،
ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی ایک کامیاب باؤلر ہے ، اور وہ کرکٹ سے پیار کرتا ہے ، باؤلنگ سے پیار کرتا ہے ۔انگلینڈ کے مایا ناز فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے ایک چونکا دینے والا بیان دیا ، جس میں انہوں نے شاہین آفریدی کی کھل کر تعریف کی اور ان کا کہنا تھا کہ اگر شاہین آفریدی دن بھر بھی باؤلنگ کریں گے، وہ کپتان کو کبھی نہیں کہیں گے،
وہ یہ کبھی نہیں کہیں گے کہ میں تھک چکا ہوں اور مجھے آرام کی ضرورت ہے۔ وہ صرف بولنگ، گیند بازی اور گیند بازی کرے گا ۔ جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ اور یہ بات میرے لئے حیران کن ہے ، واحد اورسیز پاکستانی باؤلر دیکھا ہے جو تھکتا نہیں ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here