آئی سی سی نے پی سی بی کو بڑی خوشخبری سنا دی انڈیا منہ تکتا رہ گی

10145

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے سی ای او جیف الارڈیس نے پاکستان کو کرکٹ کیلئے محفوظ ملک قرار دے دیا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف الارڈیس نے پی سی بی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان دنیائے کرکٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے، شائقین کرکٹ سیریز دیکھنے کیلئے سفر کرکے پاکستان آئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم بھی کچھ دنوں تک پاکستان آرہی ہے، خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ تواتر کے ساتھ واپس آرہی ہے ، پاکستان کے لوگ سیاحوں کے ساتھ بہترین سلوک کرتے ہیں۔ جیف الارڈیس نے کہا کہ میں نے پاکستان آکر جب بھی سیریز دیکھی بہت اچھے طریقے سے میرا استقبال کیا گیا۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان سیریز بھی بہترین رہی، ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے کہ وہ ہر جگہ مختلف طریقے سے ہوتی ہے۔

آئی سی سی نے کہا 2025 میں ہونے والی چمپئین ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو دے دی ہے ۔ جس کی صورت میں انڈیا کو اب ہر صورت میں پاکستان مین آنا پرے گا ورنہ وہ چمپیئن ٹرافی سے ہاتھ دھو بیٹھے گا۔ آئی سی سی نے کہا کہ اب دونوں ملکوں کے پاس میزبانی کے لیے بڑے ٹورنامنٹ ہیں اس لیے دونوں کو اپنے پلین کے بارے مین نطرثانی کرنی چاہیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here