اگر بابر، امام یا فخر کے متبادل کھلاڑی کی ضرورت پڑے تو آپ آنکھیں بند کرکے اس کھلاڑی کو ٹیم میں کھلا سکتے ہیں۔۔ مصباح الحق
سابق کپتان اور سابق کوچ مصباح الحق کا خیال ہے کہ ٹاپ آرڈر بلے باز شان مسعود بابر اعظم، امام الحق یا فخر زمان کا بہترین متبادل ہیں۔شان مسعود اس وقت جس فارم میں ہیں، “آپ آنکھیں بند کر کے اسے ساتھ لے جا سکتے ہیں”۔مصباح نے 32 سالہ شان مسعود کے ڈربی شائر کے ساتھ عمدہ پرفامنس پر تزکرہ کیا،جہاں انہوں نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آٹھ میچوں میں 82.61 کی اوسط سے 1,074 رنز بنائے،
جس میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں۔مسعود نے 14 ٹی ٹؤئنٹی لیگ گیمز میں 45.58 کی اوسط اور 139.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے 547 رنز بھی بنائے، جس میں پانچ نصف سنچریاں شامل تھیں۔اگر بابر، امام یا فخر میں سے کوئی نہیں کھیل رہا ہے تو آپ آنکھیں بند کر کےٹیم میں کھلا سکتے ہیں۔ یہ ایک پلس پوائنٹ ہوگا اور یہ پاکستانی ٹیم کے لیے ایک مثبت چیز ہوگی،‘‘
مسعود کو سری لنکا کے خلاف گال میں حال ہی میں ختم ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، جو کہ 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی۔تاہم، انہیں کسی بھی میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔اب پاکستان کی ٹیم 16 سے 21 اگست تک روٹرڈیم میں ہالینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کھیلیں گے۔اس کے بعد وہ ایشیا کپ کے لیے متحدہ عرب امارات جائیں گے جو 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔