آپ سست ہیں انگریز نے بابراعظم کی بے عزتی کردی

59

دارصل ہوا کچھ یوں کہ کوئٹہ اور پشاور زلمی کے دوران میچ جاری تھا جس میں کنگ بابر نے شاندار طریقے سے سینچری اسکور کی مگر نیوزی لینڈ کے کمنٹیٹر سائمن ڈول نے کہا کہ بابر ذاتی سنگ میل کیلئے سست ہو گئے تھے۔ ان کو چاہیے تھا کہ سینچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کی بجائے کوشش کرنی چاہیے تھی کے زیادہ باؤنڈریز تلاش کریں یعنی کہ چوکے، چھکے زیادہ لگائیں۔

اور تو اور ان کی یہ اننگز اعدادو شمار کے لحاظ سے شاندار تھی لیکن انہیں ٹیم کیلئے کھیلنے کی ضرورت ہے۔ اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تو انہیں وضاحتی بیان دینا پڑا۔ وضاحتی بیان کچھ یوں تھا “میں چاہتا ہوں کہ بابر اعظم دنیا کا بہترین کھلاڑی بنے جیسے اسٹیو اسمتھ، کوہلی، کین ویلمسن اور جوروٹ ہیں۔

مزید یہ کہ میں چاہتا ہوں کہ یہ انہیں بھی پیچھے چھوڑ دے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سائمن ڈول نے ہی حسن علی کی اہلیہ کے بارے میں نامناسب الفاظ کہے تھے۔ جس وقت وہ اپنی شوہر کی ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کی جیت کا جشن اسٹیڈیم میں منا رہی تھیں تو بھی انہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here