بھارت کے پاکستان نہ آنے پر , پی سی بی نے بھارت کو نئی تجویز پیش کر دی

6599

ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھارت روانگی کو ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے مشروط کیا جاسکتا ہے۔ آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی 3 رکنی ٹیم 17 مارچ کو دبئی کی اڑان بھرے گی۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور فیصل حسنین ان اجلاسوں میں
پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 20

مارچ کو شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دوسرے ایشوز کے ساتھ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا معاملہ بھی زیر بحث آئےگا جبکہ ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی حکام اس بارے میں سخت موقف اپنائیں گے۔ بھارت میں ون ڈے ورلڈکپ 10 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے، یہ آئی سی سی ایونٹ ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس کا بائیکاٹ نہیں کرسکتا تاہم پاکستانی ٹیم کی بھارت روانگی کا معاملہ بہت اہم ہے۔ ورلڈکپ سے پہلے ستمبر میں پاکستان نے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں نے اپنے طور پر اس بات کا اعلان کررکھا ہے

کہ بھارتی ٹیم پاکستانی نہیں جائے گی اور ایشیاکپ یواے ای میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام جے شاہ کے اس یکطرفہ فیصلے پر سیخ پا ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھی آئی سی سی اجلاس میں بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لینے کی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام آئی سی سی اجلاس میں یہ مطالبہ کریں گے کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں تو پھر ہم بھی بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے، پاکستان کے میچز یو اے ای میں رکھے جائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here