Categories
Uncategorized

ویسٹ انڈیز کےاہم کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کےکھلاڑی ڈیوائن براوو نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کےسفر کے ساتھ میرا کیریئر بھی ختم ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ میرا خیال ہے اب الوداع کا وقت آگیا ہے، میں نےاٹھارہ سال کرکٹ کو بہت انجوائے کیا۔ڈیوائن براوو کا مزید کہنا تھا کہ

ویسٹ انڈیز کےلیے آئی سی سی ٹرافیاں جیتنا اعزاز کی بات ہے۔ خیال رہے کہ ڈیوائن براوو نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میچز کھیلے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے