شجاع آباد (دنیا نیوز) تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے ریلوے بازار میں واقع ایک گھر میں بدھ کی رات آگ بھڑک اٹھی۔
آگ بہت تیزی سے پھیل گئی اور گھر کی دو منزلہ عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایک گھنٹے کی سخت کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ تاہم آگ سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔