Categories
News

کندھ کوٹ میں کار نہر میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

کندھ کوٹ (دنیا نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کی تحصیل کاہڈ کوٹ میں ایک کار نہر میں گرنے سے کم از کم چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدقسمت کار کندھ کوٹ سے بدل سبزوائی گاؤں جا رہی تھی کہ سڑک سے پھسل کر بیگاری نہر میں جا گری جس سے چار افراد موقع پر جاں بحق اور کار ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

علاقہ مکینوں نے نہر سے لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے