خیبر پختونخوا میں بدھ کو ڈینگی وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نوشہرہ ، پشاور ، بونیر اور خیبر کو ڈینگی کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں درج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل کے پی کے محکمہ صحت نے 11 ستمبر سے 27 ستمبر تک ڈینگی کیسز کی رپورٹ جاری کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ 1057 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔