Categories
News

شاہ محمود قریشی اور خلیل زاد نے افغانستان کے جامع تصفیے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا

 نیویارک (دنیا نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے افغانستان کی تازہ ترین پیش رفت اور افغانستان میں ایک جامع سیاسی تصفیے کی مسلسل ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےافغانستان میں وسیع بنیادوں پر قائم اور مستحکم حکومت کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا جو کہ عالمی برادری کے لیے قابل اعتماد ترقی اور سیکورٹی پارٹنر ثابت ہو سکتا ہے۔انہوں نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ عالمی برادری علاقے میں مزید عدم استحکام کو روکنے کے لیے افغان عوام کا ساتھ دے گی۔وزیر خارجہ اور سفیر خلیل زاد نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مسلسل قریبی رابطہافغانستان میں ایک جامع اور پرامن سیاسی تصفیے کے حصول کے لیے اہم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے