Categories
News

حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے تاجروں اور ملازمین کو30اگست تک کی ڈیڈ لائن دیدی، بڑی پابندی لگانے کا فیصلہ

لاہور، بہاولنگر(این این آئی) حکومت نے ویکسیئن نہ لگوانے والے تاجروں اور ملازمین کو30اگست تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تاجر اور ملازمین 30اگست تک ویکسیئن لگوالیں ایسانہ کرنیوالے دکانداروں کیخلاف سخت کاروائی کی جائیگی ان کی

دکانیں سیل کرنے کے علاوہ انہیں بھاری جرمانے بھی عائد کئے جائینگے اس سلسلہ میں دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ویکسیئن کیساتھ ساتھ ماسک کا استعمال بھی لازم کریں اور کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کرونا کی وباء سے بچنے میں مدد مل سکے۔کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن نہ کروانے والے افراد کا 30 اگست کے بعد بازاروں، ہوٹلز،ریسٹورنٹس، پبلک ٹرانسپورٹ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں کوروناویکسی نیشن تیز کرنے کے لئے کمشنر لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے اہم فیصلے کیے،کمشنرلاہور کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں سی سی او ایم سی ایل حافظ شوکت،ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی،ایسی جی شاہدکاٹھیا،اے سی پروٹوکول حافظ قیصر،ڈائریکٹر کالجز،سی ای اوہیلتھ اتھارٹی،ایجوکیشن،ڈی ڈی ایچ اوز، اے سیزنے شرکت کی۔کمشنر نے اجلاس میں کوروناویکسین کے متعلق تمام شکایات لاہور کی سطح پرخود چیک کرنے کافیصلہ کیا،30اگست کے بعد بغیرکوروناویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی،لاری اڈوں سے بغیرویکسین مسافروں کوسفری سہولیات نہیں ملیں گی،مارکیٹس میں بغیر کوروناویکسین افرادکاداخلہ بندکرنے کے بینرز آویزاں ہوں گے۔کمشنرلاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے18سال سے زائدعمرطلباوطالبات کے لئے کالجز میں ویکسین سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا،یو سی سطح پراعلانات سے شہریوں کوآگاہ کیا جائے گا، ویکسین وافر مقدار میں موجود یو سی سطح پر مہم شروع کی جارہی ہے،محکمے ویکسین نہ کرانے والے سرکاری ملازمین کا ڈیٹا دیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ1ہزار سوشل

موبلائزرزووالنٹیرز سرکاری شناخت کے ہمراہ ویکسین مہم چلائیں گے،سینٹر،مہیا ویکسین کی قسم اوراوقات سے شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے