Categories
News

مریم نواز کی بہو نے کس ڈیزائنر کا لباس پہنا؟ ہر طرف چرچا ہونے لگا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریب گزشتہ شب لندن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔سوشل میڈیا پر جنید صفدر کی والدہ مریم نواز نے بیٹےاور بہو کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان

کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ اس دوران مریم نواز کی بہو عائشہ سیف کا برائیڈل جوڑا موضوعِ بحث بنا رہا۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہےکہ عائشہ سیف نے بھارت کے مقبول و معروف ڈیزائنر ‘سبیاساچی’ کا تیار کردہ برائیڈل لباس پہنا۔تصاویر میں عائشہ سیف کو ہلکے گلابی رنگ کے دلکش لہنگے میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے اور یہ بھارتی طرز کا جوڑا تھا۔جب کہ سبیاساچی کے آفیشل انسٹاگرام پر موجود دُلہن کی تصویر میں بھی لڑکی بالکل اسی طرز کا لباس زیب تن کی ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے