Categories
News

فیاض الحسن چوہا ن کی حکومت اوراپوزیشن میں کرکٹ میچ کروانے کی تجویز،حکومتی ٹیم کو حتمی شکل بھی دیدی

لاہور(این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب میں سیاسی محاذ کے بعد اب کھیلوں کے مقابلے میں بھی دلچسپ پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت

پنجاب اور اپوزیشنکے درمیان کرکٹ کا میدان سجنے کو تیار ہے، اور پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن قیادت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے، اس حوالے سے فیاض چوہان نے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی اور مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ سے رابطہ کرکے انہیں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کرکٹ میچ کی تجویز پیش کی۔اس حوالے سے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ٹیپ بال میچ ستمبر کے وسط میں گورنر ہاس یا قذافی اسٹیڈیم میں کروایا جائے گا، اور حکومتی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جب کہ اپوزیشن کو بھی جلد اپنی ٹیم کو حتمی شکل دینے کی درخواست کی ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق حکومتی ٹیم میں صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان، صوبائی وزیر حافظ ممتاز، سابق وزیر سمیع اللہ چویدری، صوبائی وزیر میاں اسلم، وزیر کھیل تیمور بھٹی، وزیر تعلیم مراد راس، ایم پی اے ندیم عباس بارا، صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی، ملک عمر فاروق، حنیف پتافی، صوبائی وزرا حافظ عمار یاسر، سردار حسین بہادر دریشک اور راجہ یاسر ہمایوں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے