Categories
News

دبئی میں عورت پر بری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے،ماہرہ خان

کراچی (این این آئی)فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان نے ملک میں بڑھتے ہوئے جنسی ہراسانی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دبئی میں عورت پر بْری نظر ڈالنے والے کو بھی فوری جیل ہوجاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق

حال ہی میں پاکستان کی معروف خاتون صحافی نے ملک میں بڑھتے جنسی ہراسانی کے واقعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے دبئی کے قانون کا تذکرہ کیا۔خاتون صحافی نے سوال کیا کہ کیا دبئی میں خواتین مغربی لباس میں نہیں گھومتیں؟ اور وہاں موجود کسی پاکستان مرد کی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ اس خاتون کو گندی نظر سے دیکھے کیونکہ وہاں قانون پر فوری عملدرآمد ہوتا ہے۔صحافی نے کہا کہ ہمارے یہاں 400 مردوں نے دن دہاڑے لڑکی کو جنسی ہراساں کیا، ویڈیو بنائی لیکن کسی نے نہیں روکا۔خاتون صحافی کے اس بیان کو صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے خوب سراہا گیا اور اْن کی حمایت بھی کی گئی۔ماہرہ خان کے ردّعمل پر ایک صارف نے جواباََ کہا کہ میڈم جی! دبئی، دبئی ہے اور پاکستان، پاکستان ہے۔اداکارہ نے صارف کے جواب پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ فرق صرف اتنا ہے کہ دبئی میں ایسی جْرم کرنے والے کو فوری جیل ہوگی لیکن یہاں نہیں۔اْنہوں نے کہا کہ دبئی میں عورت کو میلی نظر سے دیکھنے کی کسی کی جرات نہیں اور یہاں لوگ اپنی اصلیت پر اْتر آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے