Categories
News

ڈاکٹرعافیہ صدیقی امریکی جیل میں قیدی کے حملے میں زخمی

ہیوسٹن/ ٹیکساس(این این آئی)امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی ساتھی قیدی کے حملے میں زخمی ہوگئیں۔ امریکی جیل کارزویل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی جیل میں ایک قیدی کے حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئیں اس حوالے سے دفترخارجہ کے

ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے تصدیق کردی ہے۔زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ خبر ملتے ہی ہمارے قونصل جنرل ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی خیریت دریافت کرنے جیل پہنچے، جیل انتظامیہ نے بتایا کہ عافیہ صدیقی پر جیل میں ایک قیدی نے حملہ کیا، عافیہ صدیقی کو گہرے زخم نہیں آئے اور ان کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان نے امریکا کے سامنے معاملہ اٹھایا ہے اور واقعے کی شفاف و جامع تحقیق کے لئے باضابطہ شکایت درج کرادی ہے، امریکی حکام سے کہا ہے کہ معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے اور عافیہ صدیقی کی مناسب دیکھ بھال کی جائے، جب کہ پاکستانی سفارت خانہ بھی امریکی حکام سے رابطے میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے