Categories
News

افغانستان کی صورتحال، پاکستان کی کوششیں تیز،ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) افغانستان میں انتقال اقتدارکی صورتحال، پاکستان کی کوششیں تیز ہو گئیں۔ پاکستان نے افغانستان کی صورتحال پر ہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی آئندہ بدھ سے 4 ہمسایہ

ممالک کا دورہ شروع کریں گے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا وزیر خارجہ25 اگست سے 27 اگست تک چار ممالک کا دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ ترکمانستان, تاجکستان, ازبکستان اور ایران کا دورہ کریں گے۔ شاہ محمودقریشی اپنے دوروں میں افغانستان کی صورتحال اور انتقال اقتدار کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ وزیر گے۔ وزیر خارجہ اپنے چار ملکی دورے میں پاکستان کی افغانستان میں وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی خواہش کا اعادہ کریں گے, ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے چار ملکی دورے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے