Categories
News

ٹریفک پولیس نے 52 مرتبہ قوانین کی خلاف ورزی پر گاڑی کو دھر لیا، ڈرائیور کو کتنا جرمانہ ہوا؟ جانئے

لاہور(این این آئی) سٹی ٹریفک پولیس نے 52 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا۔کار ڈرائیور نے 43 مرتبہ ٹریفک سگنل کیخلاف ورزی کی، 02 مرتبہ اوورسپیڈنگ،06 مرتبہ لین لائن اور 01 مرتبہ رانگ یوٹرن کی خلاف ورزی

کی جس پر ڈرائیور کو 24 ہزار 600 روپے جرمانہ عائد کر کے گاڑی کو تھانہ میں بند کردیا گیا۔ سی ٹی او لاہو رمنتظر مہدی کا کہنا تھا کہ واجبات جمع کروانے پر گاڑی حوالے کی جائے گی، 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا۔سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں۔ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جاسکتا ہے۔ای چالان نادہندہ گاڑیوں کیخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے