Categories
News

بجلی نرخوں میں اضافے کے باوجود گردشی قرضہ 2.28 ٹریلین تک بڑھ گیا شیری رحمان

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کے باوجود پاکستان کا گردشی قرضہ 2.28 ٹریلین روپے تک بڑھ گیا ہے، وجہ حکومت کی پچھلے 3 سالوں کی مسلسل

بدانتظامی اور نااہلی ہے،جب تباہی سرکار حکومت میں آئی تو یہ 1.14 ٹریلین تھا،پی ٹی آئی حکومت نے دسمبر 2020 تک ملک کے گردشی قرضہ ختم کرنے کا دعوی کیا تھا، دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تباہی سرکار پی ایم ڈی اے کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے ،عمران خان اپنے سارے شیرو پی ایم ڈی اے میں بھرتی کر چکے ہیں عمران خان اور ان کے ایجنٹ صداقت سے ڈرتے ہیں، شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں صرف سچ وہ ہے جو خود بولتے ہیں وزیر اطلاعات نے میڈیا یونینز کے بارے جھوٹ بول کر اپنے آپ کو بے نقاب کیا، بینظیر بھٹو شہید نے پرنٹ میڈیا کو کاغذ کے کوٹا سے نجات دی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خود فیک نیوز کی پیداوار ہے ،ان عظیم صحافیوں کو سلام جنہوں نے کوڑے کھاکر بھی آزادی صحافت کا پرچم بلند رکھا پیپلزپارٹی صحافیوں کے ویج ایوارڈ کے حق کو اپنا اصول سمجھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے