Categories
News

محکمہ ایکسائز نے اوپن لیٹرپرچلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی

لاہو ر(این این آئی) محکمہ ایکسائز کی جانب سے اوپن لیٹرپرچلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی،گاڑی ٹرانسفر کیلئے استعمال ہونے والا ٹی او فارم ختم کرنے کا فیصلہ،لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 7لاکھ سے زائد گاڑیاں

اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے اوپن لیٹرپرچلنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ،گاڑی ٹرانسفر کیلئے استعمال ہونے والا ٹی او فارم ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں 7لاکھ سے زائد گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں۔متوقع طور پر آئندہ ماہ سے بائیو میٹرک سسٹم کا آغاز ہوتے ہی نئے ٹی اوفارم کا اجرا اور جاری شدہ ٹی او فارم بھی کینسل کر دیئے جائیں گے۔ایکسائز حکام کے مطابق جاری شدہ ٹی اوفارم بھی کینسل کر دئیے جائیں گے، ٹی او فارم 300روپے میں فروخت کیاجاتا ہے۔ شہری گاڑی کی فروخت کیساتھ ٹی اوفارم پرلکھ پڑت کرلیتے ہیں جبکہ شہری فارم لے کر کئی کئی سال گاڑی ٹرانسفر نہیں کراتے جس سے خزانے کو کروڑوں کا نقصان ہو رہاہے،ایکسائزحکام کا کہنا ہے کہ اوپن لیٹر کے خاتمے سے ای چالاننگ بہتر ہوگی اور چالان بھی اصل مالکان کیگھروں میں جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے