Categories
News

حکومت کا تحصیلداروں کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ

لاہور (این این آئی) پنجاب بھر میں تحصیلداروں کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ،پنجاب بھر کے 161 نائب تحصیلدار میں سے 36 کو تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے 161 نائب تحصیلدار میں سے 36

کو تحصیلدار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ 36 نائب تحصیلداروں میں سے 12 کو ریگولر ترقیاں دی گئی۔زرائع کے مطابق 24 نائب تحصیلداروں کو ان پے سکیل ترقی دی گئی ہے، ان ترقی پانے والے نائب تحصیلدار کو بطور تحصیلدار خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائیگاجبکہ نائب تحصیلداروں کی خالی ہونے والی آسامیوں پر نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔ نائب تحصیلداروں کی خالی آسامیوں پر پی پی ایس سی کیذریعے بھرتیاں کی جا ئیں گی۔ بورڈ آف ریونیو میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے دوران نائب تحصیلداروں کو ترقیاں دی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے