Categories
News

اسکولز مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا اعلان، اساتذہ کو بڑا حکم جاری

کراچی(این این آئی) سندھ حکومت نے صوبے میں تمام اسکولز مزید ایک ہفتے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی سندھمراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے کاشت کار اور عوام مستقبل میں پانی کے شدید بحران کا سامنا

کرسکتے ہیں، ہمارا مقصد وفاق اور ارسا کی زیادتیوں سے آگاہ کرنا ہے، ارسا ہمارے پانی کی کمی کا ازالہ کرے، اس وقت ہمیں 19 فیصد شارٹیج ملی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر ارسا اپنی مرضی سے فیصلے کرتا رہا تو ہمیں شدید بحران کا سامنا ہوسکتا ہے اور یہ بحران شہروں میں پینے کے پانی تک پہنچ جائے گا لہذا سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں مزید ایک ہفتے تک تمام اسکولز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزید ایک ہفتے تک اسکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ اس ایک ہفتے کے دوران اساتذہ اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے