Categories
News

افغانستان کا اب صدر میں ہوں امراللہ صالح کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سبکدوش افغان حکومت کے اول نائب صدر امراللہ صالح نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئینی لحاظ سے ملک کے قام مقام صدر ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان کے آئین

کے مطابق صدر کی غیر موجودگی ، موت ، بھاگنے اور استعفیٰ دینے کی صورت میں میں اول نائب صدر کی حیثیت سے ملک کا قائم مقام صدر بن جاتا ہوں ۔ انکا کہنا تھا کہ اس وقت میں اپنے ملک ہی میں موجود ہوں اور قانونی قائم مقام صدرہوں۔ میں تمام لیڈروں سے ان کی حمایت حاصل کرنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی غرض سے رابطے کررہا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے