Categories
News

افغانستان، اسد آباد میں یوم آزادی کی ریلی پر فائرنگ سے دوافراد ہلاک

اسد آباد(این این آئی )افغان شہر اسد آباد میں یوم آزادی کی ریلی پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسد آباد میں یوم آزادی کے جشن کے لیے موجود افراد پر طالبان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس

میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کی جانب سے فائرنگ قومی پرچم لہرانے پر کی گئی جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔رپورٹ کے مطابق عینی شاہد نے بتایا کہ جلال آباد میں بھی یوم آزادی کے جشن میں قومی پرچم لہرانے پر طالبان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔عینی شاہد کا کہنا تھاکہ یہ بات بھی واضح نہیں ہے کہ لوگوں کی ہلاکتیں گولیاں لگنے یا بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔دوسری جانب طالبان ترجمان نے فی الحال اس واقعے پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے