Categories
News

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 235 ملین ڈالر قرض کی منظوردے دی

اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 235 ملین ڈالر قرض کی منظور دی ہے۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ساڑھے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق یہ رقم نیشل ہائی وے کو بہتر بنانے کے منصوبے پر خرچ کی جائے گی۔ اس منصوبے سے قومی شاہراہ این 55 کے 222 کلومیٹر کے شکار پور راجن پور سیکشن کو دو لین سے چار لین کیریج وے میں توسیع کی جائے گی۔ این 55شاہراہ وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کوریڈور منصوبے کا حصہ ہے جو کہ کراچی اور گوادر بندرگاہوں کو قومی اور بین الاقوامی مراکز کے ساتھ منسلک کرتی ہے۔ اس منصوبہ سے سندھ اور پنجاب سے گزرنے والی اس شاہراہ کی استعداد کاری بہتر ہو گی. ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق یہ منصوبہ سڑک کے حفاظتی نظام کو نافذ کرنے اور کسی بھی حادثہ کے بعد موثر رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے بس اسٹاپس، ایمرجنسی رسپانس سینٹرز اور ٹریفک پولیس کی سہولیات کی تعمیر کرے گا۔ بس سٹاپس اور ایمرجنسی رسپانس سینٹرز میں استعمال کنندگان بشمول بوڑھے، خواتین، بچے اور معذور افراد کے لیے مختلف سہولیات اور آرام کی جگہیں شامل ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے