Categories
News

شہید راشد منہاس کے 50ویں یوم شہادت پر پاک فوج کاخراج تحسین

راولپنڈی ( آن لائن ) راشد منہاس شہید نشان حیدر کی 50 ویں برسی پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے راشد منہاس شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیغام جاری کردیا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ راشد منہاس

شہید نشان حیدر نے عظیم قربانی دی، انہوں نے فرض کی ادائیگی میں مادر وطن کے دفاع کو ترجیح دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ قومی ہیرو راشد منہاس نے پاک فضائیہ کی روایت کو برقرار رکھا۔ نشان حیدر شہید راشد منہاس کی بہادری اور عظیم قربانی آج بھی یاد ہے۔ پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز’’نشانِ حیدر’’ پانے والے راشد منہاس نے پاکستانی جنگی جہاز بھارت لے جانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا تھا اس بے مثال بہادری پر انہیں فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے