Categories
News

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟ سب کو بے صبری سے انتظار

دبئی (این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے شیڈول کا اعلان کردیا جو متحدہ عرب امارات اور عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہوگا اور فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا، پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے جن کے

درمیان پہلا میچ 24 اکتوبر کو ہوگا۔پاکستانی ٹیم کے میچز کے شیڈول کے مطابق 24 اکتوبر کوپاکستان بمقابلہ بھارت دبئی میں ہوگا ، 26 اکتوبر کوپاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ہوگا ، 29 اکتوبر کوپاکستان بمقابلہ افغانستان اور 2 نومبر کوپاکستان بمقابلہ گروپ اے کے راؤنڈ 1 کوالیفائر میں دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم اور 7 نومبر کوپاکستان بمقابلہ گروپ بی کے راؤنڈ 1 کوالیفائر میں پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم ہوگا ۔پہلے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ 17 اکتوبر کو میزبان عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان راؤنڈ 1 گروپ بی کے مقابلے سے شروع ہوگا، گروپ بی میں دیگر ٹیمیں شام 6 بجے آمنا سامنا کریں گی۔گروپ اے میں آئرلینڈ، نیدرلینڈز، سری لنکا اور نمیبیا پر مشتمل ہے جو اگلے روز ابوظہبی میں ایکشن میں ہوں گے۔راؤنڈ 1 کے میچ 22 اکتوبر تک جاری رہیں گے اور ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں 23 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں جائیں گی۔ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ، سپر 12 مرحلہ 23، اکتوبر کو ابوظہبی میں شروع ہوگا، گروپ ایک کا مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہوگا۔اس کے بعد دبئی میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔پرانے حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا 30 اکتوبر کو دبئی میں آمنا سامنا کریں گے۔گروپ کا اختتام 6 نومبر کو آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابوظہبی اور انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان شارجہ میں ہونے والے میچز سے ہوگا۔گروپ 2 کا آغاز بھارت اور پاکستان کے درمیان24 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا،اس کے بعد پاکستان 26 اکتوبر کو شارجہ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا، افغانستان کا پہلا میچ 25 اکتوبر کو شارجہ میں ہوگا۔یہ گروپ 8 نومبر کو اختتام پذیر ہوگا

جب بھارت گروپ اے سے دوسرے نمبر پر آنے والے راؤنڈ 1 کوالیفائر سے مقابلہ کرے گا۔پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا اور دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد ٹورنامنٹ کا آخری تصادم 14 نومبر، اتوار کو دبئی میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے