Categories
News

بھارت کی فضائوں میں تیرتے غباروں پر’’I LOVE PAKISTAN‘‘کے نعرے

ہماچل پردیش (این این آئی) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی فضائوں میں رنگ برنگ غبارے تیرتے ہوئے دکھائی دیے جن پر’’I LOVE PAKISTAN‘‘ کے نعرے درج تھے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ غبارے ریاست میں ضلع منڈی کے علاقے

بھنگلیدا میں پائے گئے۔ بھارتی پولیس کی افسر ایس پی شالنی اگنی ہوتری نے بتایا کہ گائوں کے ایک شخص نے یہ غبارے دیکھے اورمقامی پنچایت کے سربراہ کو مطلع کیاجس کے بعد پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اورغباروں کو اپنی تحویل میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کیس کی باریک بینی سے تحقیقات کر رہی ہے کہ
غبارے یہاں کیسے پہنچے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے