Categories
News

کابل پولیس کو گولی مارنے کی اجازت دے دی گئی

کابل (آن لائن)افغان وزارت داخلہ نے کابل میں پولیس کو موقع پرستوں کو گرفتار کرنے اور ضرورت پڑنے پر انھیں ’گولی مارنے‘ کی اجازت دے دی ہے۔ بی بی سی کے مطابق اس وقت اطلاعات کے مطابق کابل کے عوام افراتفری کے حالات میں لوٹ مار

اور چوری کے بارے میں شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’طالبان گروپ کے بیان کے مطابق اگر وہ موقع پرست اور بدسلوکی کرنے والوں کو دیکھیں گے تو انھیں گرفتار کر لیا جائے گا اور اگر ضروری ہوا تو انھیں نکال دیا جائے گا۔‘ افغان وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجو دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح جنگجوؤں کو کابل داخلے کے دوران بہت کم مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے