Categories
News

کابل ائیر پورٹ خون میں نہا گیا

کابل ،ماسکو،نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)کابل ائیرپورٹ پر امریکی فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افغانستان چھوڑنے والے افراد کے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے امریکی

فوجیوں کی جانب سےفائرنگ کی گئی۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فوجی اہلکاروں کی فائرنگ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ پانچ افراد کی لاشوں کو ایک گاڑی میں کابل ائیرپورٹ سے لے جایا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا پانچوں افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے یا پھر بھگدڑ مچنے سے۔دوسری جانب طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد عالمی سطح پرافغانستان کی موجودہ صورت حال پرغور کے لیے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوششیں تیز ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس ، ایسٹونیا اور ناروے نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی تاکہ افغانستان کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ روسی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہاکہ ان کا ملک دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی کوششیں شروع کی ہیں۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف تحریک طالبان کے جنگجو دارالحکومت کابل میں داخل ہوچکے جبکہ صدر اشرف غنی نائب صدر سمیت ملک چھوڑ گئے ۔روسی عہدیدار زمیر زابا لوف کا کہنا تھا کہ ہم اس پر کام کر رہے ہیں۔ جلد ہی سلامتی کونسل کی ایک میٹنگ منعقد کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے