Categories
News

جن کے پاس گاڑی تھی وہ موٹر سائیکل پر آگئے جاوید لطیف پھٹ پڑے

شیخوپورہ (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عمران نیازی کہتے ہیں کہ موٹر سائیکل اس حکومت میں سب سے زیادہ سیل ہوئی، جن کے پاس گاڑیاں تھی اب وہ موٹر سائیکلوں پر آ گئے ہیں۔ تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رکنِ قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا کہ ہمارے دور میں ہسپتالوں میں ادویات فری ملتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ عوام بتائیں کیا اب ادویات فری ملتی ہیں کیا مہنگائی کنٹرول میں ہے، عمران نیازی غربت مکائو نہیں، غریب مکائوپالیسی پر عمل پیرا ہیں۔جاوید لطیف نے کہا کہ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا، تاجر خودکشیوں پر مجبور ہیں، عوام اس نالائق حکومت سے تنگ آچکے ہیں۔نون لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ عوام نااہل اور نالائق حکمرانوں سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے، حکومت کشمیر اور سیالکوٹ الیکشن چور ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے