Categories
News

پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ‎

اسلام آباد ، نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے

۔ غزنوی میزائل زمین سے زمین تک کے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ تجربے کا مقصدپاک فوج کے آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا۔تجربے کے دوران میزائل ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کو بھی جانچا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر غزنوی میزائل کی ویڈیو بھی جاری کی۔آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔اس موقع پر سائنسدان ، انجینئیرز اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔کمانڈر اے ایس ایف نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئیرز کو سراہا۔ جبکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیراعظم عمران خان اور عکسری قیادت نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئیرز کو مبارکباد دی۔دوسری جانب انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن(اسرو)کی ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ EOS-03کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیٹلائٹ کو جمعرات کی صبح سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے روانہ کیاگیا تھا تاہم مقررہ وقت سے چند سیکنڈپہلے تیسرے مرحلے (کریوجینک انجن)میں خرابی کی وجہ سے یہ تجربہ ناکام ہو گیا ہے ۔ اسرو کے چیئرمین کے سیون نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے آج صبح 5بجکر43منٹ پرسری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے اپنی ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کومدار میں بھیجنے کا تجربہ کیا جو مقررہ وقت سے چند سیکنڈپہلے تیسرے مرحلے (کریوجینک انجن)میں خرابی کی وجہ سے اپنے مدار تک نہیں پہنچ سکا ۔ انہوںنے ٹویٹ میں تصدیق کی کہ مشن ناکام ہو گیا ہے ۔ اس سیٹلائٹ کی

لانچنگ کو پہلے ہی تین بار تکنیکی وجوہات اور کورونا کی وجہ سے ملتوی کیا گیا تھااور اب اس کی ناکامی کے بعد اسرو جلد ہی نئی لانچ کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے