Categories
News

حکومت نے ایل این جی مہنگے داموں ہی خریدی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں تصدیق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے مہنگے داموں ایل این جی خریدے جانے کے معاملے کی تصدیق ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدانتظامی، بری پلاننگ اور غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے مہنگے

داموں ایل این جی خریدی گئی جس کی وجہ سے ملکیخزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ٹرمینلز پوری طرح استعمال نہ کرنے کی وجہ سے 11 ارب روپے سے زائد کی اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔رپورٹ کے مطابق انتظامیہ ملک میں نہ سردیوں کی ڈیمانڈ کے تاریخی رحجان کو مدِنظر رکھ سکی اور نہ ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نظر رکھ سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے