Categories
News

ملک بھر کے 15علمائے کرام ،ذاکرین کے دا خلہ پر پابندی

ساہیوال(این این آئی) ضلع ساہیوال میں 15علمائے کرام اور ذاکرین کے دا خلہ پر پابندی لگا دی گئی ہے جن میں مولانا معاویہ اعظم طارق جھنگ،مولانا سرفراز نواز جھنگوی جھنگ،مولانا مسرور نواز جھنگوی جھنگ،مولانا محمد احمد لدھیانوی کمالیہ ٹوبہ،مولانا

نعمان ضیاء فاروقی سمندری فیصل آباد،ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں جہانیاں خانیوال،مولانا مسعود الرحمن عثمانی اسلام آباد،علامہ سید ساجد علی نقوی راولپنڈی،مولانا عبد العزیز لال مسجد اسلام آباد،مولانا محمد یوسف رضوی سرگودھا،سید محمد سبطین شاہ سر گو دھا،مولوی محمد حسین ڈھکو سرگودھا،مولانا اورنگزیب فاروقی کراچی،کالعدم تنظیم کے سر براہ حافظ سعدحسین رضوی لاہور،سید محمد سرور شاہ وہاڑی شامل ہیں ۔جبکہ 17علمائے کرام اور ذاکرین کی زباں بندی بھی کر دی گئی ہے جن میں مولانا محمد اعظم فریدی غوثیہ کالونی ساہیوال،ذاکر علی حسین بلاک نمبر1چیچہ وطنی،ساجد حسین نقوی فرید ٹائون،مولانا عالم طارق 111۔سیون آر،مفتی احسن عالم111۔سیون آر،قاری محمد احمد رشیدی عابد کالونی کوٹ فرید،محمد ابو بکر رشیدی عابد کالونی ساہیوال،مولانا انعام اللہ شاہ بخاری صدر کالعدم تنظیم گرین ٹائون ساہیوال ،رانا محمد سلیم ہڑ پہ ،قاری محمد طیب خطیب ہڑپہ،قاری انیس الرحمن بلاک نمبر6چیچہ وطنی،مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الطیف خالد چیمہ چیچہ وطنی،قاری حبیب الرحمن غفور ٹائون چیچہ وطنی،حافظ حبیب اللہ خطیب مسجد لاری اڈا چیچہ وطنی،سید رضا عباس ہمدانی امام بارگاہ قصر بتول عید گاہ ساہیوال،علی رضا بٹ امام بارگاہ کوٹ خادم علی شاہ شامل ہیں ۔ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع ساہیوال کے جن علمائے کرام کی زباں بندی کی گئی ہے ان میں قاری محمد احمد ناظم مدرسہ عائشہ عرصہ دوسال سے علالت کے سبب بستر پر ہیں مگر ضلعی انتظامیہ نے صرف اپنے نمبر بنانے کی خاطر ان کا نام بھی شامل کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے