Categories
News

نجی بینک کی2برانچز میں75کروڑ روپے مالیت کے سونے و رقم کے غبن معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا، مزید سنسنی خیز انکشافات

کراچی(این این آئی)نجی بینک کی2برانچز میں75کروڑ روپے مالیت کے سونے و رقم کے غبن کا معاملہ میں دوران تفتیش مزید حقائق سامنے آئے ہیں، جعل ساز ملزمہ اپنے طریقہ واردات میں بینک ملازمین کو قیمتی تحائف دیتی رہی ہیں۔اس حوالے سے تفتیشی

حکام نے بتایاکہماسٹر مائنڈ خاتون رقم بٹورنے کے ساتھ بینک ملازمین کو حصہ بھی دیتی رہیں، بینک ملازمین جعل ساز خاتون سے بیش قیمت تحائف بھی لیتے رہے۔دوران تفتیش فراڈ کیس میں گرفتارملزم عدیل کے اکائونٹ میں24لاکھ روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اس کے علاوہ گولڈ فنانس ایگزیکٹو عدیل کو ماسٹر مائنڈ خاتون نے ایک کاربھی تحفے میں دی تھی۔تفتیشی حکام نے بتایا کہ گلستان جوہر برانچ کی گرفتار خاتون منیجر کو بھی ایک پلاٹ تحفے میں دیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ ملزمہ نے دیگر بینک ملازمین کو قیمتی موبائل فونز بھی بطور تحفہ دیئے۔تفتیشی حکام نے بتایاکہ اس کے علاوہ ملزمہ نے جعل سازی سے حاصل ہونے والی رقم سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی اور بینک سے حاصل شدہ رقم سے بیش قیمت گاڑیاں بھی خریدی۔پولیس کے مطابق ماسٹرمائنڈ خاتون دونوں برانچز میں عملے کو جیب خرچ بھی دیتی تھی،75کروڑ روپے کے بینک فراڈ میں اب تک14ملزمان گرفتار کیا جاچکا ہے۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے