Categories
News

کرونا ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا ویکسین کی مزید کھیپ غیر ملکی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق چین کی تیار کردہ کورونا ویکسین سائینو فارم کی 10 لاکھ خوارکیں پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔دوسری جانب کوویکس کے تحت سائنوفارم کی پہلی

کھیپ رواں ہفتے پاکستان پہنچنے گی۔وزارت صحت کے حکام نے بتایا کہ چین سے کوویکس کے تحت ویکسین کی بڑی کھیپ پاکستان کو مل رہی ہے۔حکام کے مطابق چین سے سائنوفارم ویکسین کی 60 لاکھ ڈوز رواں ہفتے پاکستان پہنچیں گی۔حکام کے مطابق پاکستان کو یہ 60 لاکھ ڈوز کوویکس کے تحت مل رہی ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا سے بچا کیلئے ویکسین لگوانے والے افراد کی تعداد4کروڑ سے تجاوز کرگئی۔ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ 8 لاکھ جبکہ پہلی خوراک لگوانے والوں کی تعداد 3 کروڑ 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔کورونا سے بچا کیلئے ملک بھر میں ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 4 کروڑ 18 لاکھ18 ہزار881 افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے ۔ ان میں سے 1 کروڑ 8 لاکھ97 ہزار649 افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں جبکہ3 کروڑ 9 لاکھ21 ہزار232 افراد ویکسین کی پہلی خوراک لگواچکے ہیں۔حکومتی اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر11لاکھ24 ہزار306 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، جن میں سے2 لاکھ24 ہزار219 افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک لگائی گئی جبکہ9 لاکھ87 افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک لگائی گئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت کا رواں سال کے آخر تک7کروڑ شہریوں کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کروانے کا ہدف مقرر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے