Categories
News

کراچی سے چھینی گئی کاریں کہاں بیچی جاتی ہیں؟تہلکہ خیز انکشاف‎‎

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) شہر قائد سے چھینی ہوئی کاریں بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آیا ، ملزم نے بتایا کرائے کی گاڑی بکنگ کراتے تھے اور پھر چھین لیتے تھے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے ہاتھوں گرفتار اسنیچر فیملی

سے تحقیقات میں چھینی ہوئی کاریں بلوچستان میں فروخت کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق ملزم شہاب نے اپنے بیان میں بتایا کہ محکمہ اسپورٹس کاملازم ہوں، 2، 3 ماہ سے گاڑیاں چھین رہےہیں، کرائے کی گاڑی بکنگ کراتے تھے اور پھر چھین لیتے تھے۔ملزم کا کہنا تھا کہ 3 ماہ قبل پہلی گاڑی چھینی، وارداتوں میں سوتیلابھائی صمدبھی ساتھ ہوتا ہے ، ہمارے پاس دونوں پستولیں لائسنس یافتہ ہیں، گاڑیاں کوئٹہ میں ایک ہی بندے کوفروخت کرتے تھے۔ ڈی آئی او اے وی ایل سی چوہدری جاوید نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کوناکہ بندی کرکےگرفتارکیا، ملزمان شادی کابہانہ کرکے گاڑیاں کرائے پرلیتے تھے، ملزمان کرائے پر گاڑی لیکر نکلتے اور راستے سے دیگرساتھی سوار ہوجاتے تھے۔ ڈی آئی او چوہدری جاوید کا کہنا تھا کہ ملزمان ناظم آباد گاڑیاں لاکر چھینتے اور فرار ہوجاتے تھے ، یہ ملزمان خاتون کی مددسےگاڑیاں بک کراتےتھے، یہ اب تک 8سےزائدگاڑیاں چھین چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے