Categories
News

لاہور سمیت چار اضلاع میں 9 اگست سے 31 اگست تک لاک ڈائون نافذ انڈورشادی، ثقافتی اورمذہبی تقریبات پر مکمل پابندی عائد

لاہور(این این آئی) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت متعدد شہروں میں 9 اگست سے 31 اگست تک لاک ڈائون نافذ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے 3اگست کے لاک ڈائون حکم نامے میں ترمیم کانوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے

تحت ترمیم شدہ لاک ڈائون آرڈر 9 اگست سے 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔نوٹیفکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کے علاقوں میں ہوگا، منتخب اضلاع میں 9 اگست سے ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق آئوٹ ڈور شادی کی تقریبات 300افراد کے ساتھ رات 10 بجے تک کرنے کی اجازت ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مذہبی، ثقافتی اور دیگر تقریبات انڈور منعقد کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نئے ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے