Categories
News

نواز شریف نے برطانوی حکومت کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی‎‎

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ٹیلی فون پر محمد نوازشریف سے رابطہ کیا۔شہبازشریف نے محمد نوازشریفسے برطانوی ہوم آفس کے فیصلے سے متعلق بات چیت کی ۔محمد نوازشریف

نے شہبازشریف کو ہوم آفس کے فیصلے پر قانونی کارروائی سے متعلق آگاہ کیا ۔نوازشریف نے بتایا کہ ان کے وکلانے ہوم آفس کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے ،اپیل میں محمد نوازشریف کی طبی وجوہات اورعلاج کی بناپر برطانیہ میں قیام کی وجوہات بیان کی گئی ہیں ۔شہبازشریف نے محمد نوازشریف سے اصرار کیا کہ وہ مکمل علاج اور ڈاکٹروں سے اجازت ملنے تک برطانیہ میں ہی قیام کریں ۔انہوں نے کہاکہ قوم اور پارٹی کو آپ کی صحت وسلامتی سب سے زیادہ عزیز اورمقدم ہے،پوری قوم اور پارٹی آپ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے