لتا منگیشکر کونسی نامور پاکستانی شخصیت کی محبت میں مبتلا تھیں اور پوری عمر شادی کیوں نہیں کی؟ دلچسپ معلومات


لتا منگیشکرکو ہم سب اچھے گیت کی وجہ سے جانتے ہیں کیا آپ جا نتے کہ لتا کس مشہور پاکستانی گلوکار سے محبت کرتی تھی لتا فلمی گیت گاتی تھیں جبکہ استاد سلامت علی خاں کلاسیکل موسیقی کے شہنشہاہ مانے جاتے تھے۔ دونوں اپنی اپنی جگہ پر اعلی مقام رکھتے ہیں۔ ایک دوسرے سے محبت کرنے کے علاوہ شادی کے خواہشمند تھے لیکن شادی نہیں کرسکے۔

استاد سلامت علی خاں نے بتایا کہ پیشکش کے باوجود لتا سے شادی کیوں نہیں کی اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ “انھیں ہندو سماج میں ایک دیوی مانا جاتا ہے، اس لیے لتا سے میری شادی ہونا آسان سا معاملہ نہیں تھا۔ اس وقت مجھے یوں لگا اگر میں نے لتا سے شادی کر لی تو کم از کم یہ ہو سکتا ہے کہ مجھے اور لتا کو نقصان پہنچے۔ دوسری طرف لتا نے بتایا کہ استاد سلامت علی خاں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ مجھے لاہور لے کے جائیں گے لیکن انھوں نے وعدہ پورا نہیں کیا” یہ انٹرویو پڑھ کر استاد سلامت علی خاں کئی دن تک اداس رہے۔ ان کے پوتے شجاعت نے بی بی سی کو بتایا کہ میرے دادا لتا جی کا گیت “لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو” گنگنا کر خاموش ہوجاتے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ “جب استاد سلامت نے لتا سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تو وہ خاں صاحب سے بہت ناراض ہو گئی تھیں۔ ہمارے خاندان میں میری بہن رضیہ بیگم کے بھی علم میں تھا کہ لتا نے خاں صاحب کو شادی کی پیشکش کی لیکن انھوں نے اپنے گھر اور بچوں کے لیے پیشکش کو انکار کر دیا تھا


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے