اداکارہ حبا بخاری نے اپنے نکاح نامہ میں کون سی ایک اہم شرط لکھوائی؟دلچسپ انکشاف سامنے آگیا


اسلام آباد(ویب ڈیسک) پچھلے مہینہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی ادکارہ حبا بخاری اور آریز احمد کی شادی کے حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

ادکارہ حبا بخاری جو کہ پاکستان میں بیشتر نامور ڈرامہ سیریل میں کام اور مہارت کی بدولت اپنا ایک خاص مقام ہے حبا بخاری اور آریز نے پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ میں شرکت کی، گفتگو کے دوران حبا بخاری نے بتایا کہ آریز اب دوسری شادی نہیں کرسکیں گے کیونکہ وہ اس کی اجازت نہیں دی گی۔میزبان کی جانب سےسوال کے جواب میں اداکارہ حبا بخاری نے تفصیلات میں میزبان کو بتایا کہ انہوں نے اپنے نکاح نامہ میں یہ ایک شرط درج کروائی ہوئی ہے کہ آریز کبھی دوسری شادی نہیں کریں گے۔حبا بخاری کا بتانا تھا کہ میں نے شادی کے علاوہ بھی بہت کچھ نکاح نامہ میں لکھوایا ہے، حبا بخاری نے کہا کہ وہ اپنے شوہر سے بے پناہ پیار کرتی ہیں اسلئے انہیں کبھی کھونا نہیں چاہتی، وہ چاہتی ہیں انسان صرف ایک ہی شادی کرے جب میں نے اپنی ساری شرطیں بابا جان کو بتائی جس پر میرے ابا نے مجھے کہا بھی تھا کہ کہیں یہ دیکھ کر وہ شادی سے منع نہ کر دیں۔ لیکن میں نے بابا سے کہا کہ آریز کو میری یہ سب شرطیں منظور ہیں


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے